کرونا سے مرنیوالوں کی لاشوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدترسلوک پر سپریم کورٹ نے کیا جواب طلب

0
53

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، بھارت میں کرونا مریضوں کے ساتھ سلوک پر بھارتی سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرونا مریضوں کی لاشوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے

بھارتی سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے استفسار کیا کہ دہلی میں ٹیسٹنگ کیوں کم ہو رہی ہے؟ اسی پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرونا سے مرنے والوں کی لاشوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے، عدالت نے ریاستی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ہے

بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی، مہاراشٹر، تمل ناڈو اور بنگال کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں سرکاری ہسپتالوں کی صورت حال کے حوالہ سے جواب طلب کیا ہے، عدالت نے مرکزی حکومت کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک تفصیلی جواب مانگا ہے جس میں مریضوں کی دیکھ بھال کی پوری گائڈلائنس دینے کو کہا ہے۔

عدالت نے سرکاری اسپتالوں کے ڈائریکٹروں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت اب اگلی جمعرات کو ہو گی

دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ دہلی میں کیا ہوا کہ ٹیسٹنگ 7 ہزار سے کم ہو کر 5 ہزار ہو گئی، ممبئی اور چنئی میں ٹیسٹ دہلی سے زیادہ ہو رہے ہیں،جس پر دہلی سرکار نے ٹیسٹ بڑھانے کا کہا ہے

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کیسز کا تیزی سے اضافہ ، دنیا کے ممالک میں بھارت کا چوٹھے نمبر پر آگیا . اب صرف روس، برازیل اور امریکا ہی کووڈ 19 سے متاثرین کے معاملے میں بھارت سے آگے ہیں، جہاں متاثرین کی تعداد بالترتیب 4.93 لاکھ، 7.72 لاکھ اور 20 لاکھ سے زیادہ ہے

بھارت میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، 8 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ماہ جون کے ابتدائی دس دنوں میں بھارت میں 90 ہزار مریج سامنے آئے،بھارت میں کرونا کا پہلا مریض 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور ایک لاکھ مریض 100 دنوں میں ہوئے تا ہم اگلے ایک لاکھ 15 روز میں بڑھ گئے، گزشتہ ایک ہفتے سے ہر روز 9 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں ۔انڈیا دنیا میں موجودہ طور پر امریکہ، برازیل، روس اور برطانیہ کے بعد پانچواں بدترین متاثرہ ملک ہے۔

 

Leave a reply