کرونا سے امریکا کی اہم شخصیت کی موت واقع ہو گئی

0
33

کرونا سے امریکا کی اہم شخصیت کی موت واقع ہو گئی

باغی ٹی وی : کرونا وائرس نے بڑی شخصیات کو امریکی کانگریس کے نومنتخب رکن کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

برطانوی میڈیا کےمطابق 41 سالہ ری پبلکن لوک لیٹلو کی کورونا سے موت کانگریس میں پہلے رکن کی وائرس سے ہلاکت ہے۔

لوک لیٹلو حال ہی میں کانگریس کے رکن منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے اتوار کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھانا تھا۔کانگریس رکن نے 18 دسمبر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد اگلے ہی روز ان کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 23 دسمبر کو انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا اور وہ 29 دسمبر کو انتقال کرگئے۔

واضح رہےکہ امریکہ دنیا میں ان ممالک میں‌شامل ہے جہاں‌کرونا کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے. امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 46 ہزار 579 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 99 لاکھ 97 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

فرانس میں 25 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 64 ہزار 78 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 23 لاکھ 82 ہزار کورونا کیسز اور 71 ہزار 567 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
ا دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جہاں مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ کے قریب اور ہلاکتیں ساڑھے تین لاکھ کے قریب ہیں۔

Leave a reply