کورونا سے اموات کا سلسلہ رک نہ سکا، مجوعی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی
باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے مزید 61 افراد لقمہ اجل گئے، اس طرح اموات کی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد24ہزار592 ہے۔ 5 لاکھ 77 ہزار501 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار896افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار469، خیبر پختونخوا 2 ہزار188، اسلام آباد میں 531، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 328 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 49 ہزار476، خیبرپختونخوا 77 ہزار433، سندھ 2 لاکھ 62 ہزار307، پنجاب میں ایک لاکھ 91 ہزار186، بلوچستان 19 ہزار269، آزاد کشمیر 11 ہزار264 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔
ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔