مزید دیکھیں

مقبول

کروناسے بچاؤ کے لیے اہم فیصلوں کاوقت آگیا،مرتضی وہاب

کروناسے بچاؤ کے لیے اہم فیصلوں کاوقت آگیا،مرتضی وہاب

باغی ٹی وی : مشیروزیراعلی سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کروناسے بچائوکے لیے اہم فیصلوں کاوقت آگیا اب شہریوں کوگھروں میں رہنے پرحکومتی فیصلے کویقینی بنایاجائےگا،وزیراعلی نے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز،کورکمانڈرکراچی اورگورنرسندھ سے تبادلہ خیال کیا ہے .راشن کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورکھلے رہینگے،
ان کا کہنا تھا سندھ میں لاک ڈائون کافیصلہ کرلیاگیا.گورنر ہائوس میں مشاورت مکمل۔وزیراعلی ہائوس میں لاک ڈائون طریقہ کارپر مشاورت جاری ہے .وزیر اعلی سندھ کا پیر سے نجی دفاتر اور فیکٹریز بھی بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے .
تفصیل کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیش نظر سندھ میں آج رات سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کسی کو غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نظر نہیں آ رہا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کر دی ہے کہ ضرورت کے تحت نکلنے والوں کو نہ روکا جائے۔ ضرورت کے تحت نکلنے والے شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں۔ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرینگے۔ عوام نے ساتھ نہ دیا تو محنت رائیگاں جائے گی۔