کورونا سے بچنے کے لئے عبادت اور احتیاط لازم و ملزوم ہیں ، جنید لاکھانی
کرونا سے بچاءو کے لیئے عبادت اور احتیاط لازم و ملزوم ہیں ۔ رمضان میں علماء کرام عبادات کے دوران نمازیوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کروائیں ۔ مساجد و امام بارگاہوں میں فرش کو روز دھوئیں ،دریاں اور قالین نہ بچھائے جائیں ۔ قوم کرونا وائرس کے خاتمے اور اس سے بچاو کے لیئے خصوصی دعائیں کرے ۔ بازاروں میں بھی کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے ۔ ان خیل لات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کرتے پوئے کہا کہ کرونا کے پھیلاءو کو روکنے کے لیئے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا ۔ رمضان المبارک میں عبادات کے دوران علماء کرام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروائیں تا کہ لوگوں کی عبادات میں فرق بھی نہ پڑے اور کرونا بھی نہ پھیلے ۔ مساجد اور اما م بارگاہوں میں اجتماعی نماز کے لیئے متفقہ ایس او پیز پر عمل نہایت ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا ۔ حنید لاکھانی نے کہا کہ شہری رمضان المبارک کے دوران دیگر نمازوں کی طرح نماز عشاء اور تراویح کی نماز مساجد میں ادا کرسکتے ہیں تاہم انہیں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے ماسک ، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلہ لازمی رکھیں ۔ نمازیوں کے لیئے ضروری ہے کہ وہ مساجد میں لگائے نشانات پر ہی نماز ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچاو کے لیئے عبادت اور احتیاط لازم و ملزوم ہیں ۔ تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں قالین اور دریاں نہ بچھائی جائیں ۔ فرش کو روزانہ ڈیٹول والے پانی سے دھوئیں تا کہ جراثیم ختم ہوجائیں اور چھ فٹ کے فاصلے کو لازمی برقرار رکھیں ۔ پوری قوم کرونا وائرس کے خاتمے اور اس سے بچاءو کے لیئے خصوصی دعائیں کرے تاکہ اس مصیبت سے نجات حاصل ہو جب سے کرونا وائرس دنیا میں آیا ہے دنیا میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے ۔ معمولات زندگی نہایت محدود ہوگئے ہیں جس کے بہت سارے نقصانات اور منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام صرف عبادت گاہوں میں ہی نہیں بلکہ بازاروں اور مارکیٹوں میں بھی تمام ایس او پیز کا خیال رکھیں کیونکہ وہاں پر احتیاط کی ضرورت سب سے زیادہ ہوتی ہے ۔ بازاروں میں رمضان المبارک میں عام دنوں کی نسبت زیادہ رش ہوتا ہے کیونکہ لوگ اپنی فیملی اور اپنے لیئے شاپنگ کے لیئے لازمی جاتے ہیں ۔ بہت سارے لوگ تو ایسے ہیں جو پورے خاندان عید کی شاپنگ کے لیئے بازار جاتے ہیں ایسی صورتحال میں بازاروں میں عوام کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہوجاتی ہے اور سماجی فاصلہ رکھنا نا ممکن ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے اس لیئے قوم احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اگر کوئی شخص احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتا تو اس کی بھی رہنمائی کریں اور سماجی فاصلے کے ساتھ ماسک پہنے کی تلقین بھی کریں ۔