کورونا وائرس سے کیسے بچا جائے، علی ظفرکا پنجابی زبان میں اہم پیغام
باغی ٹی وی :پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے پنجابی زبان میں کرونا وائرس کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے پنجاب کےخاص کر دیہاتی اور گاؤں کے سادہ لوگوں کو آسان زبان میں سمجھا یا ہے . انہوں نے کہا کہ میرے دیہات میں رہنے والے بہنو اور بھائیو جیسا کہ آپ کو علم ہے کہ کرونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور یہ اب پاکستان کے اندر بھی اپنے پنچے گاڑ چکا ہے .اس سے پچنے کے لیے ہمیں چند سادہ اورآسان سے کام کرنا ہوں گے .انہوں نے کہا کہ آپ نے کسی بھی دوسرے سے اپنا ہاتھ نہیںملانا چاہے کوئی دوسرا اچھا منا ئے یا برا منائے کیوں کہ آپ کی صحت سب سے پہلے اور مقدم ہے .
انتہائی آسان اور سادہ انداز میں انہوں نے سمجھایا کہ ہاتھ ملانے سے یہ وبا ایک بندے سے دوسرے تک جاتی ہے پھر اس سے اگلے اور پھر پورے گاؤں اور شہر تک پھیل جاتی ہے . ایک سے دو کو لگتی ہے دو سے چار کو اور پھر یہ نہ رکنے والا سلسہ شروع ہو جاتا ہے .
انہوں نے کہا کہ آپ ایسا کریں کہ گھر سے باہر ہی نہ نکلیں، باہر کسی مجمعے اور اکٹھ میں جانے سے گریز کریں اور خود کو ہر کسی ہجوم سے دور رکھیں.انہوں نے ایک ایسے شبے کا بھی جواب دیا کہہ اگر مزدور طبقہ باہر نہ نکلا تو بچوں کو کما کر کیسے لا کر دے گا. اتو اس کا جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے کہاکہ حکومت ایک ایسا لائحہ عمل بنا رہی ہے کہ جس کے تحت آپ کوگھر کےاندر ہی راشن ملےگا.اور اس کے لیے سب لوگ کام کر رہے ہیں.