کرونا کے وجہ سے دنیا بھرمیں 10 لاکھ 60 ہزار 600 افراد ہلاک

باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 10 لاکھ 60 ہزار 600 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 64 لاکھ 3 ہزار 705 متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 74 لاکھ 19 ہزار 96 ہوگئی ہے اور 79 لاکھ 24 ہزار 9 ایکٹیو کیسزہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 16 ہزار 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور77 لاکھ 76 ہزار 224 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں68 لاکھ 35 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 5 ہزار 554 اموات ہوئی ہیں۔
برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں50 لاکھ 2 ہزار 357 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 48 ہزار304 اموات ہوئی ہیں۔ روس میں 12 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 865 ہو گئی ہے۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 27 ہزار180 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے این سی او سی کا اجلاس، اہم فیصلے


پیرو میں بھی 8 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 33 ہزار9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 8 لاکھ 72 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار562 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

این سی ا و سی اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں مختلف شعبوں کو کھولنے کے بعد کورونا کے اثرات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے،ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال مستحکم ہے،ملک میں احتیاطی تدابیر میں عملدرآمد میں کمی دیکھی گئی ہے،

سماجی فاصلے اور نو ماسک نو سروس کے اصولوں پرعمل نہیں ہو رہا،عوامی صحت کی پرواہ کیے بغیر ہاتھ ملانا معمول بن چکا ہے،عوامی اجتماعات، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کورونا کے پھیلاوَ کے مراکز بن چکے ہیں ،عوامی مقامات پر ماہرین صحت کی ہدایات پرعمل نہیں ہورہا،

اجلاس میں کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں تیار کی گئی حکمت عملی پر شراکت داروں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا،اتفاق رائے کے بعد آئندہ چند روز میں نئی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا،

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا تھا کہ عوامی صحت بنیادی اہمیت کی حامل ہے،کورونا سے نمٹنے میں قومی کامیابیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،

Shares: