کورونا وائرس سے  ملک بھر میں مزید 2 اموات جبکہ 278 نئے  کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے  ملک بھر میں مزید 2 اموات جبکہ 278 نئے  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

باغی ٹی وی اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے. قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں  کورونا   وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے    2 افراد انتقال کر گئے جبکہ  278 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.


ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے  15 ہزار803  ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 1.76 فیصد رہی جبکہ کوروناکے118  مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.

پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں  ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے. پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں

ملک  میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے.  قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام  کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔ جبکہ اس بارے میں لوگوں میں آگاہی بھی پھیلائی جارہی کہ احتیاطی تدابیر اپنا کر کورونا وائرس جیسے موذی مرض سے محفوظ رہیں.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم  ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

Comments are closed.