کرونا سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جاری

0
26

کرونا سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جاری

باغی ٹی وی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کا آغاز ہو گیا .پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں .چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کرونا وائرس کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے اے پی سی بلائی ہے.ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے خالد مقبول صدیقی اور فیصل سبزواری .بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اور نیشنل پارٹی کے راہنما حاصل بزنجو پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی اے پی سی میں کا حصہ ہیں.قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ اور عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار نے بھی شرکت کی .

جمعیت علمائے اسلام کے عبدالغفور حیدری، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ .پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے فرحت اللہ بابر اور شیری رحمان شریک ہیں. آل پارٹیز کانفرنس میں کرونا وائرس کے حوالے سے قومی بیانئے کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے

واضح رہے کہ شہباز شریف او ربلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنمائوں نے کورونا وائرس وبا سے مقابلے کیلئے قومی یکجہتی پر اتفاق کیا ۔دونوں رہنمائوں نے ویڈیولنک آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز کو وقت کا تقاضا قراردیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اے پی سی آج ہی ہونی چاہیے ۔

Leave a reply