4 جولائی ،لاہور:کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے کیے گئے احسن اقدام کے حوالے سے صوبائی وزیر ایکسائز،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد کا اہم بیان.
پنجاب حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بہترین اقدامات کیے، مشکل کی گھڑی میں عوام کی خدمت کی طویل فہرست ہے ،پنجاب امتناع وبائی امراض آرڈیننس 2020 کا نفاذ بزدار حکومت کی کامیابی ہے ،بہترین فیصلہ سازی کیلئے نامور طبی ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی تشکیل دیا ،زائرین ،تبلیغی جماعت اور بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی سکریننگ کی گئی ،کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کیا گیا ، ایس او پیز کی تیاری اور نفاذ ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے ،جدید ترین نظام کے ذریعے کورونا وائرس کے دو لاکھ سے زائد مشتبہ مریضوں تک رسائی حاصل کی،بین الاقوامی ماہرین کی معاونت سے سمارٹ ٹیسٹنگ کا آغاز کیا،کورونا وائرس کے علاج کی ادویات اور طبی آلات کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاون کیا ،قرنطینہ مراکز اور آرٹ فیلڈ ہسپتالوں کا قیام ، بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا،مربوط حکمت عملی کے تحت جدید ترین 24/7 کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا ،عوام کو فوری مدد اور ضروری آگاہی کی فراہمی کیلئے خصوصی ہیلپ لائن 1033 قائم کی،کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی صلاحیت میں کئی گنا اضافہ کیا اورنجی سکولوں کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کی ،حافظ ممتاز احمد








