کرونا سے سابق کرکٹر کوچ کر گئے
کرونا سے سابق کرکٹر اس دنیا سے چل بسے
باغی ٹی وی : بھارت میںکرونا ایک اور اہم بھارتی شخصیت کی جان لے گیا . کرکٹر راجن درنیش جڈیجا کورونا کے سبب اس جان فانی سے کوچ کر گئے .
66 سالہ سابق آل راؤنڈر سابق بھارتی کرکٹر راجن درنیش جڈیجا ماضی میں سوراشٹرا اور ممبئی کی ٹیموں سے وابستہ رہے تھے،انہوں نے 50 فرسٹ کلاس میچز میں 134 وکٹیں اپنے نام کرنے کے علاوہ 1536 رنز بھی جوڑے تھے۔ اس کے علاوہ راجن درنیش جڈیجا نے 11 اے لسٹ میچز میں بھی شرکت کی تھی
بھارت میں مزید 3 لاکھ سے زیادہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد دارالحکومت نئی دہلی میں لاک ڈاؤن ایک ہفتے کے لیے بڑھادیا گیا جب کہ ممبئی میں مسلمانوں کے قبرستان میں گنجائش ختم ہوگئی ہے۔
ساتھ ہی کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے اور روس سے اسپوتنک ویکسین کی دوسری کھیپ بھارت پہنچا دی گئی ہے۔
خیال رہےکہ بھارت دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بن گیا ہے جہاں وبا سے اب تک ڈھائی کروڑ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ سے زائد جبکہ کورونا سےاموات 2 لاکھ 66 ہزار ہو چکی ہیں۔