کرونا سے تحفظ کی ویکسین کب ملک میں‌ پہنچے گی ، اعلان ہوگیا

کرونا سے تحفظ کی ویکسین کب ملک میں‌ پہنچے گی ، اعلان ہوگیا

باغی ٹی وی :مہک بیماری کی وجہ سے انتظار کی گھڑیاں ختم، عالمی وباء سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو اسلام آباد پہنچے گی۔ قومی ایئر لائن ویکسین وطن لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کرے گی۔

وزارت خارجہ، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اور چینی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو ویکسین پاکستان لانے کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا گیا۔ قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ جمعہ کو ویکسین لینے بیجنگ روانہ ہوگا۔

حکومتی عہدیداروں کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کو انسداد کورونا ویکسین کی 11 لاکھ خوراکیں عطیہ کی گئی ہیں، جنہیں پاکستان پہنچانے کیلئے خصوصی کنٹینر بھی دوست ملک نے پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔ قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے انسداد کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ میں 5 لاکھ خوراکیں لائے گا، قومی ایئر لائن کا بوئنگ 777 طیارہ ہفتے کو بیجنگ سے ویکسین لے کر نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔

اس سے قبل پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی جعل سازی ممکن نہیں ہے ، فروری کے وسط میں عالمی وبا سے بچاؤ کی ویکیسن پاکستان میں دستیاب ہوگی ، درآمد کی جانے والی تینوں ویکیسینز کے نتائج حوصلہ افزا ہیں ، کیوں کہ یہ ویکیسنز 80 فیصد تک موثر ہیں ، اس کے علاوہ کینسینو بائیو کے پاکستان میں ٹرائلز کیے گئے تھے ، جس کے نتائج کینیڈا میں مرتب کئے جا رہے ہیں ، جلد ہی یہ ویکسین بھی پاکستان میں درآمد کرنا شروع کر دی جائے گی۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ سائنو فرم ملک میں سب سے پہلے آ جائے گی ، سائنو فرم کے کلینیکل تجربے کے نتائج 85 فیصد سے زیادہ ہیں ، حکومت کی جانب سے سائنوفرم کی 11 لاکھ خوراکیں منگوائی جارہی ہیں ، چین کی طرف سے یہ ویکسین پاکستان کو مفت فراہم کی جا رہی ہے ، طبی عملے کو آنے والے دنوں میں یہ ویکسین لگنا شروع ہو جائے گی ، اس سلسلے میں کورونا وارڈذ میں کام کرنے والے عملے کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔

Comments are closed.