کورونا وباء کی تیسری لہر کی وجہ سے حکومتی گائیڈ لائین پر عمل درآمد۔

0
42

کورونا وباء کی تیسری لہر کی وجہ سے حکومتی گائیڈ لائین پر عمل درآمد کروانے کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ہدایات جاری کردی۔

سمارٹ لاک ڈاؤن ضلعی حکومت کی نشاندہی پر مخصوص مقامات پر لگایا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نے سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں حکومتی احکامات کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کریم بلاک، راوی بلاک اور گلشن اقبال کے مخصوص علاقوں میں لگایا گیا ہے۔

سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز کے رہائشی افراد کو لاہورپولیس نے حفاظتی اقدمات کے بارے آگاہ کیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن علاقوں میں پولیس افسران و جوان بھی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کررہے ہیں اور عوام سے گزارش کی کہ کورونا ایس او پیز ماسک،سینیٹائزر اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے حکومتی نوٹیفیکیشن کی روشنی میں بتایا سمارٹ لاک ڈاؤن پابندی سے مثتنٰی افراد کو نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔

Leave a reply