کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، پاکستان میں قطر ایئر لائن کو جرمانہ

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر غیر ملکی ایئر لائن کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ہے۔

موزمبیق سے کراچی آنے والی غیر ملکی پرواز قطر ایئر لائن کی کیو آر 604 سے کورونا مریض نے سفر کیا، سی اے اے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایئر لائن کو جرمانہ کر دیا۔ سی اے اے کے شعبہ ایئرر ٹرانسپورٹ نے جرمانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ غیر ملکی ایئر ویز کو جرمانہ کی رقم سی اے اے کلیکشن اکاؤنٹ جناح ایئرپورٹ کراچی میں جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر ویز کو مسافر کے علاج اور قرنطینہ کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے، کورونا ایس او پیز کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سی اے اے نے ہدایت کی تھی کہ تمام ایئر لائنز اپنے طیاروں کو مسافروں کو بٹھانے سے قبل اسپرے کے ذریعے ڈس انفیکٹ کریں گی۔سی اے اے نے کورونا وائرس سے روک تھام یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کے لیے 21 نکاتی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی۔

 

Leave a reply