اسلام آباد :کرونا ایس اوپیز: پہلی سے آٹھویں تک اسکولزعید تک بند رکھنے کا فیصلہ ،اطلاعاعت کے مطابق حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکولزعید تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،

اس چیز کا فیصلہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس میں فیصلےکے مطابق 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے ،

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کورونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن کا سلسلہ جاری رہے گا ، نویں سے 12ویں کے امتحابات مئی کے آخری ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے بلکہ یہ امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کےمطابق ہوں گے ۔

اس اہم جلاس میں او ، اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ ہوا جب کہ نویں سے 12ویں جماعت کےامتحانات بورڈکی نئی تاریخوں کےمطابق ہوں گے

Shares: