ممبئی پولیس نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی گلوکار گرو رندھاوا اور کرکٹر سریش رائینا کو گرفتار کرلیا-

باغی ٹی وی :انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی گلوکار گرو رندھاوا اور کرکٹر سریش رائینا کو گرفتار کرلیا تاہم انہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق زید خان کی بہن اور ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کو بھی نوٹسز جاری کئے گئےتاہم انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔

ممبئی پولیس کے سینیئر انسپکٹر ساہر پولیس اسٹیشن ایس مانے نے کہا کہ ایک کلب پر رات کو ڈھائی بجے چھاپہ مارا گیا چھاپے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ کلب کو چلانے والے اور اس میں آئے مہمانوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انہوں نے چہرے پر ماسک نہیں لگائے تھے جبکہ سماجی فاصلے کو بھی برقرار نہیں رکھا جبکہ اس سلسلے میں 7 اسٹاف ممبران سمیت 34 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

نہیا ککڑ کو گانے کی تشہیر کرنے کا منفرد انداز مہنگا پڑ گیا

انہوں نے بتایا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں کرکٹر سریش رائینا اور گلوکار گرو رندھاوا بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران کچھ خواتین سیلیبریٹیز بھی شامل تھیں تاہم انھیں گرفتار نہیں کیا گیا اور نوٹس دے کر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سال سے قبل ، مہاراشٹرا حکومت نے احتیاطی اقدام کے طور پر ریاست اور خاص طور پر ممبئی میں 22 دسمبر سے 5 جنوری تک عوامی سرگرمیوں پر کئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا وائرس میں مبتلا

بھارتی عوام نےآسٹریلیا سے شرمناک شکست کا ذمہ دار ویرات کی اہلیہ انوشکا کو قرار دیا

Shares: