11:15 AM
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد نے اٹھایا سخت قدم

باغی ٹی وی : کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد کریک ڈاون شروع ہوگیا . خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیا گیا، مارکیز اور دکانیں سیل کر دی گئیں۔

اسلام آباد انتظامیہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 30 ریسٹورینٹس کو سیل کیا گیا۔ 660 دکانوں کو بھی بند کرا دیا گیا۔اسی طرح ایس او پیز سکی خلاف ورزی پر دو مارکیز کو سیل کیا گیا۔

کرونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے 52 سکولوں کا معائنہ کیا گیا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے 28 مساجد کا بھی معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,667نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6لاکھ26 ہزار 802 ہوگئی۔
یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 63ہزار 058 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ97ہزار177افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں79ہزار245،اسلام آباد میں51ہزار414،بلوچستان میں19ہزار327 ،گلگت بلتستان میں4972اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے11ہزار609کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Shares: