ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی ہدایات پر حکومت پنجاب کی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جاری کردہ ایس اوپیز کیمطابق شہریوں کے مابین سماجی فاصلے کو یقینی بناتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمن نے پولیس کمپلینٹ سنٹر پرعوامی مسائل وشکایات سنیں اور متعلقہ پولیس افسران کو میرٹ پر کاروائی مکمل کرکے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت جاری۔۔۔

خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی ہدایات پر حکومت پنجاب کی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جاری کردہ ایس اوپیز کیمطابق شہریوں کے مابین سماجی فاصلے کو یقینی بناتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمن نے پولیس کمپلینٹ سنٹر پرعوامی مسائل وشکایات سنیں اور متعلقہ پولیس افسران کو میرٹ پر کاروائی مکمل کرکے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت جاری کیں۔

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی محکمہ پولیس کو عوامی خدمت گارر اوران کی مشکلات کے مداوے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے خانیوال پولیس کی جانب سے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کا عمل جاری ہے عوام کو ہر صورت امن و سکون کا ماحول اور فضا مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈی پی او محمدعلی وسیم کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت خانیوال پولیس کی جانب سے بروقت اورموثر اقدامات کی بدولت چوری او رڈکیتی میں ملوث ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچایا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا مقصددوردراز سے آئے ہوئے سائلین کی شکایات کا ازالہ ہے اورپولیس کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔

Shares: