کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر متعدد دکانیں سیل، بھاری جرمانے

0
42

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک،رات گئے تک کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے فیلڈ میں موجود.اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر کی کاروائیاں جاری.
دکانوں، مارکیز اور میرج ہالز کی چیکنگ کی گئی، 15 دکانوں کو سیل کر دیا گیا، اوورچارجنگ پر 10 ہزار روپے جبکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا.

الرحمن فارم ہاؤس، حیدری نان شاپ، میاں میر نان شاپ، کراچی پان شاپ کو سیل کروا گیا. فنگر نیل آرٹ سیلون، کریمی آئس کریم شاپ، دی ڈائپر شاپ دھرمپورہ، نقش گیس سٹور، بسٹا جنرل سٹور، ہجویری نان شاپ، ملک کریانہ سٹور، علی الیکٹرانک سٹور اور سعید الیکٹرانکس کو سیل کروایا گیا.ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے.
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہونے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں.

Leave a reply