پاکستان میں کورونا سے مزید 39 ہلاکتیں
پاکستان میں کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے-
باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار477 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزیدایک ہزار212 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار868 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 986 ہو گئی ہے اورمثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 61ہزار258،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار12، پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار139، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار839، بلوچستان میں 33 ہزار4، آزاد کشمیر میں 34 ہزار278 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار338 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 724 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار451، خیبرپختونخوا 5 ہزار608، اسلام آباد 930، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔