کرونا ٹیسٹ کامعاملہ ، محمد حفیظ‌ مشکلات کا شکار

0
42

کرونا ٹیسٹ کامعاملہ ، محمد حفیظ‌ مشکلات کا شکار

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، محمد حفیظ کے کرونا ٹیسٹ کا معاملہ ، پروفیسر کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق پی سی بی سے منسلک لیب نے پروفیسر کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا ۔حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوسرا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے لیبارٹری انتظامیہ نے پی سی بی سے رابطہ کر کے دوسری رپورٹ سے آگاہ کردیا۔

لیبارٹری حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ محمد حفیظ کے عمل سے لیبارٹری کی ساکھ برقرار رکھنے کے لئے دوبارہ ٹیسٹ کیا ۔ محمد حفیظ کے عمل سے پاکستان میں ٹیسٹنگ کے عمل پر سوالات اٹھے ہیں ۔

محمد حفیظ نے ایک نجی لیبارٹری سے اپنا ٹیسٹ کروایا جو نیگیٹیو آیاتھا۔ محمد حفیظ کا باضابطہ ری ٹیسٹ کل ہوگا.
خیال رہے کہ محمد حفیظ نے دوسری لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا،محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میرا ٹیسٹ منفی آیا ہے،میں نے اپنی فیملی کا بھی ٹیسٹ کرایا،اللہ کا شکر ہے کہ سب کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں

محمد حفیظ نے انفرادی طور بھی کوویڈ 19 ٹیسٹ کرا لیا،محمد حفیظ نے دوسرے لیبارٹری سے لرائے جانے والے ٹیسٹ کی پورٹ سوشل میڈیا پر جاری کر دی،محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی تسلی کے لئیے دوسرا ٹیسٹ کرایامیں نے دوسری رائے لینے کے لئیے ٹیسٹ کرایا،پی سی بی کا کرائے گیا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے کل ٹیسٹ کرایا
واضح رہے کہ واضح رہے کہ پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ منگل کے روز 7 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ میں شامل ایک رکن کےکوویڈ19ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ مجموعی طور پراسکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ پیر کے روز لیے گئے ۔ان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے تھے۔

جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں

Leave a reply