کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا معامے،سندھ حکومت کا عوام کے ساتھ سنگین مذاق سامنے آگیا

کوویڈ کی حفاظتی ویکسین کی رجسٹریشن کا معامے پر سندھ حکومت کا عوام کے ساتھ سنگین مذاق سامنے آگیا۔

کوویڈ وائرس سے بچاؤ کی عوام کو لگائی جانے والی کوویڈ ویکسین کی انٹریاں نادرا کے مرتب کیے جانے والے آن لائن موڈ سسٹم کے بجائے حکومت سندھ اپنا سوفٹ وئیر یعنی آف لائن موڈ پر ویکسی نیش کی انٹریاں کررہی ہے.

بعدازاں آف لائن موڈ پر کی جانے والی ان انٹریوں کی تفصیلات ایکس ایل شیٹ پر نادرا کو بھیجی جارہی ہیں۔

ترجمان نادرا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نادرا کا تیار کیا جانے والاسوفٹ ویئر آن لائن موڈ پرکیا گیا ہے، اس موڈ پر ویکسینشن کی جانے والی انٹریاں آٹومیٹکلی فوری نادرا کے سسٹم پر اپ لوڈ ہوجاتی ہیں اور آدھے گھنٹے میں نادرا کی ویب سائٹ سے اپنا سرٹیفیکٹ حاصل کیا جاسکتا ہے.

لیکن کراچی سے بعض ویکسینشن مراکز نادرا کے آن لائن موڈ پر ویکسین کا اندراج کررہے ہیں جن کے سرٹیفیکٹ فوری طور ہر حاصل کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا نادرا کے سسٹم پر کوئی بھی شخص کسی کی انٹری براہ راست کرسکتا ہے اور نہ کسی کی انٹری کو نکال کر اپنی انٹری کرسکتا ہے،ویکسی نیشن کی انٹریوں سے نادرا کا براہ راست کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ جہاں سے ڈوز لگوائی جا رہی ہے اس سینٹرکوبتایا جائے کہ انٹری نادرا کے آن لائن موڈ پر کریں تاکہ ادھے گھنٹے میں نادرا کی ویب سائت سے سرٹیفیکٹ حاصل کیا جاسکے۔

دریں اثنا کراچی میں ویکسینش مراکز میں ویکسی نشن کی بیشتر انٹریاں نادرا کے براہ راست آن لائن موڈ پر نہیں کی جا رہی جس کی وجہ سے عوام کو اپنے سرٹیفیکٹ کے اجرا میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.

کراچی کے بیشتر ویکسینش مراکز میں مین پاور کی کمی کی وجہ سے بھی ہزاروں آفراد کی انٹریاں درست نہیں کی جا رہیں۔

کراچی میں کوویڈ ویکسینشن کے تقریبا 30 مراکزقائم کردیے گئے لیکن بیشتر مراکز میں عملے اور ڈیٹا بیس مرتب کرنے والے ٹیکنیکل آفراد کی شدید کمی کاسامنا ہے.

اندراج کرتے ہوئے شناختی کارڈ نمبروں کے غلط اندراج کی وجہ سے بھی عوام کو پریشانی ہے، 3اگست تک کے نادرا کی ویب سائٹ پر سنگل ڈوز لگوانے والوں کے اعداد وشمار 25.208.663 جبکہ دوسری ڈوز، مکمل کرنے والوں کی تعداد 6.720.919 ظاہر کی گئی ہے۔

Comments are closed.