کرونا ویکسین کن لوگوں کو ملے گی ، وزیرا عظم نے بتادیا
باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کےٹیلی فون کےذریعےعوام کےسوالات کےجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آج کوروناویکسین پہنچی ہے..کوشش ہےسب سےپہلےفرنٹ لائن ورکرزکوویکسین لگوائی جائے.حکومتی پالیسی کےمطابق سب سےپہلےکوروناویکسین ہیلتھ ورکرزکولگائی جائیگی،
عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہوگی کہ رواں سال تمام شہریوں کوکوروناویکسین فراہم کی جائے. ہیلتھ ورکرزکےبعدبزرگ شہریوں کوکوروناویکسین لگائی جائےگی. زندگی میں جوکام کیےلوگوں نےکہایہ نہیں ہوسکتا،زندگی میں ہمیشہ بڑے بڑے اہداف رکھے،ریاست مدینہ میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں تھا،
ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں میرٹ تھی،انسانی حقوق تھے. ہمارےنبیﷺکاآخری خطبہ تمام انسانی حقوق کاچارٹرہے. تعلیمی اداروں میں سیرت النبیﷺکامضمون پڑھانےکی تجویززیرغورہے،.
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم عظیم مخلوق ہیں اللہ نے ہمیں بہت سی صلاحیتیں دی ہیں۔ ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے والے شخص کو بھی لوگوں نے کہا ایسا نہ کرو۔ لوگ اس لیے کہہ رہے تھے کہ اس سے پہلے والے لوگ فیل ہو گئے تھے۔ ہمارے پاس مدینہ کی ریاست کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ تعلیمی اداروں میں سیرت النبیﷺکامضمون پڑھانےکی تجویززیرغورہے، ہمارےنبیﷺکاآخری خطبہ تمام انسانی حقوق کاچارٹرہے۔ ریاست مدینہ میں میرٹ تھی،انسانی حقوق تھے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو سیاحت کا حب بنائیں گے، گلگت بلتستان دنیامیں بڑاسیاحتی مرکزبن سکتاہے۔ ٹورازم کا حب بنانے پر زور لگا رہے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے پاور پلانٹ لگانے لگے ہیں، توانائی کا مسئلہ حل کریں گے۔ یہاں گرڈ سٹیشن لگانے سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے، سوئٹزر لینڈ سیاحت سے 80 ارب ڈالر کماتا ہے، پاکستان مجموعی طور پر 25 ارب ڈالر کماتا ہے۔ گلگت کے پہاڑ سوئٹزر لینڈ سے زیادہ خوبصورت ہیں۔
بلوچستان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے صوبے کے لیے کچھ نہیں کیا، صوبے کیلئے بلدیاتی نظام بہت ضروری ہے۔ ماضی کے حکمرانوں نے نچلی سطح پر اختیارات منتقل نہیں کیے۔ جنوبی بلوچستان بہت پیچھے رہ گیا ہے، ہماری حکومت نے ملکی تاریخ کا بڑا پیکیج دیا ہے۔ ترقیاتی کاموں کے لیے تھوڑا انتظار کرنا ہو گا، جیسے وسائل چاہیں ابھی ویسے نہیں ہیں، جیسے ہی وسائل آئیں گے ویسے ویسے کام کرتے جائینگے۔