کورونا ویکسین لگوانے پر 100 ڈالر ملیں گے
نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں کورونا ویکسین لگوانے والے کو 100 ڈالر یعنی 17 ہزار پاکستانی روپے ملیں گے –
باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے 100 ڈالر کی رقم انعام کا اعلان کر رکھا ہے جس کے صرف 2 روز باقی رہ گئے
نیویارک میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین جانسن اینڈ جانسن کی پہلی خوراک لگوانے پر 100 ڈالر یا اپنی پسند کا گفٹ کارڈ ملیں گے۔
بیرون ملک سے آنیوالے کورونا کا شکار مسافروں کی تعداد میں اضافہ، باچا خان ایئر پورٹ پراقدامات مزید…
رپورٹ کے مطابق 12 سے 15 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کے لیے ان کے والدین یا سرپرست کا ہمراہ ہونا ضروری ہے جبکہ 16 اور 17 سال کے افراد کے پاس والدین یا سرپرست کا لکھا ہوا نوٹ ہونا ضرروی ہے تاکہ فائزر ویکسین لگائی جا سکے اور جس کے بدلے انہیں 100 ڈالر کا انعام ملے۔
ویکسینیشن کے لئے حکمت عملی سخت کرنے کا فیصلہ
اعلان کے مطابق ہر شخص مفت ویکسین لگوا سکتا ہے اور ان کی نجی معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا تاکہ ان کی امیگریشن کی حیثیت متاثر نہ ہوں اس کے لیے لوگ گھروں میں بھی ویکسین لگوانے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں اور اس کے باوجود بھی انہیں پہلی خوراک پر 100 ڈالر کا انعام ملے گا۔
رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد 28 روز بعد بوسٹر فائزر کی خوراک لگوا سکتے ہیں۔ جس کے لیے ویکسینیشن کارڈ کے علاوہ کسی بھی دستاویزات کی ضرورت نہیں ہو گی۔