ڈاکٹر فراز اور ڈاکٹر سماویہ اکبر کو کورونا ویکسین لگائی، پنجاب ویکسین مہم کا آغاز

0
44

لاہور3فروری: پنجاب میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز, وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا افتتاح کیا.
وزیر اعلی عثمان بزدار گورنر چوہدری محمد سرور کی موجودگی میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی گئی.
راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کے ڈاکٹر فراز اور لیڈی ڈاکٹر سماویہ اکبر کو کورونا ویکسین لگا کر پنجاب میں ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کیا گیا. وزیر اعلی عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور نے ویکسین لگانے کے عمل کا مشاہدہ کیا.
ڈاکٹرز کو کورونا ویکسین لگانے کی تقریب پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔پہلے مرحلے میں صوبے کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کی مہم کا آج باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے -دوسرے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کے ساتھ بزرگ شہریوں کوکورونا ویکسین لگائی جائے گی-
حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگائے گی۔کوروناویکسین لگانے کے لئے پنجاب میں 189مراکز قائم کئے گئے ہیں -ویکسی نیشن مراکز میں کوروناویکسین لگوانے والوں کا مکمل ڈیٹامحفوظ رکھا جائے گا-
4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ہیلتھ کیئرورکرز کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے – پنجاب کے 36 اضلاع میں اب تک 600 سے زائد افرادکو تیکنیکی تربیت فراہم کی گئی ہے – ماسٹرٹرینرزکومزیدعملہ کی تربیت کیلئے تیارکیاگیاہے- 70 ہزار کورونا ویکسین کی ڈوززپنجاب کو ملی ہیں – مزید ویکسین بھی اگلے تین ہفتے میں ملے گی –
کوروناویکسین کومحفوظ رکھنے کیلئے پنجاب کے 36 اضلاع میں 2500 آئس لائن ریفریجریٹرزکا انتظام کیا گیا ہے-پاکستان کو کورونا ویکسین مہیا کرنے پر دوست ملک چین کے شکر گزار ہیں – چین نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے – چین کے اس تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا- کوروناسے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرپر سختی سے عملدرآمدضروری ہے – پنجاب میں کنٹیکٹ ٹریسنگ باقی صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے-
دنیانے پاکستان میں کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہاہے-پنجاب میں ایس اوپیز پرعملدرآمدکرواتے ہوئے تعلیمی اداروں کوکھول دیاگیاہے-
حکومت پنجاب نے ضرورت پڑنے پرکوروناویکسین کی خریداری کیلئے ایک ارب سے زائد روپے کی رقم مختص کی ہے-
چودھری سرور کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز خوش آئند ہے – پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین لگانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے ہیں – ہیلتھ کیئر ورکرز نے انتہائی محنت اور جانفشانی کے ساتھ کورونا وباء کے دوران خدمات سرانجام دی ہیں -ہیلتھ کیئرورکرز ہمارے ہیرو ہیں –
سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a reply