کورونا ویکسی نیشن سینٹرزپرکام کرنےوالے کے لیے پریشانی ، معاملہ احتجاج تک پہنچ گیا
باغی ٹی وی : کورونا ویکسی نیشن سینٹرزپرکام کرنےوالےڈیلی ویجزملازمین نے تنخواہیں نہ ملنےپراحتجاج کیا ہے ،،ویکسی نیشن سنٹرزکاعملہ 3 ماہ سےتنخواہوں سے محروم ہے . عملے کا کہناہے کہ 12سے14گھنٹے روزانہ ڈیوٹی کی،لیکن تنخواہ نہیں دی گئی،
آج تنخواہ دینے کے لیے بلایامگر ایک ماہ کی بھی مکمل نہیں دے رہے، ترجمان پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہےی کہادھر ڈیلی ویجرزکوایک نجی کمپنی سےآوٹ سورس کیاگیاتھا،
اس سے پہلے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کرونا ویکیسن ختم ہو چکی تھی جس کہ وجہ سے ویکسی نیشن مراکز کے باہر شہریوں کا رش رہا و اضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے ، لیکن اب ویکسین ختم ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں ،
پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے. مہلک بیماری میں مبتلا افراد کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی،ویکسی نیشن سینٹرز پر عوام کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں. پنجاب میں ویکسی نیشن کے عمل کو کامیاب بنایاجائے گا،