کرونا ویکسین لگوانے کے دو روز بعد وزیراعلیٰ کا بیٹا کرونا کا شکار

کرونا ویکسین لگوانے کے دو روز بعد وزیراعلیٰ کا بیٹا کرونا کا شکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے بیٹے کرونا ویکسین لگوانے کے دو روز بعد کرونا کا شکار ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بعد ان کے بیٹے عمر عبداللہ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ عمر عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال تک میں نے خود کو کرونا سے بچائے رکھا تا ہم آج مجھے کرونا ہو گیا ہے، میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کوئی علامات نہیں تھیں تا ہم ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

عمر عبداللہ نے سات اپریل کو کرونا کی ویکیسن لگوائی تھی اور ویکسین لگوانے کے دوروز بعد کرونا کا شکارہوئے ہیں، قبل ازیں عمر عبداللہ سے قبل 30 مارچ کو ان کے والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ بھی کرونا کا شکار ہو گئے تھے۔ وہ پانچ روز تک سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیر علاج رہے

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

کرونا ویکسین لگوانے کے مراکز ملک بھر میں کہاں کہاں قائم؟ فہرست جاری

دوسری جانب کورونا کی آڑ میں مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ کرنے میں مصروف ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کورونا وائرس سے بھی متاثر ہیں، ہزاروں مریض سامنے آ چکے ہیں اور ہندوستانی حکومت ان کے علاج کے بجائے سرچ آپریشن اور انکاؤنٹرز میں مصروف ہے۔

Comments are closed.