کوروناویکسین کی مزید کھیپ آرہی کتنے افراد کو لگے گی ، اسد عمر نے دی خوشخبری

باغی ٹی وی : وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرنے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل میں کوروناویکسین کی مزید3کھیپ آرہی ہیں.جون تک ڈیڑھ کروڑعوام کوویکسین لگانےکے لیے موجود ہوگی.50سال اوراس سےزائدعمر کےافرادکی تعدادڈھائی کروڑ سے زیادہ ہے ،50 سال اور اس سے اوپر 18 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں،شہری ویکسی نیشن کےلیےخودکو رجسٹرڈکروائیں ،

اسد عمرکا کہنا تھا کہ ابھی تک 14لاکھ سےزائدکوروناویکسین کی ڈوزلگائی جا چکی ہیں..ملک میں 10لاکھ 65ہزارافرادکی ویکسی نیشن کی جا چکی،ساڑھے تین لاکھ افرادکوویکسین کی دوسری ڈوزلگ چکی ہے

اسد عمر کا کہنا تھا کہ نمزمیں رجسٹرڈہونےوالےہیلتھ کیئرورکرزکی تعداد 6لاکھ 40ہزارہے،تین لاکھ 92ہزارہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے،یہ ممکن نہیں سب رجسٹرڈافرادکوایک ساتھ ویکسین لگائی جاسکے.ویکسین کےلیےٹرینگ عملہ اورمراکز محدودہیں÷پوری دنیامیں مرحلہ وارویکسین لگائی جا رہی ہے

Shares: