بیلجیئم میں کورونا وائرس ایک بار پھر سے پھیلنے لگا ہے

دی انٹر ہیلتھ فیڈرل انسٹیٹیوٹ (Sciensano) کے مطابق اب روزانہ 200 نئے مریض سامنے آرہے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران یہ تعداد 80 افراد روزانہ تھی۔ اس طرح نئے مریضوں میں 61 فیصد کا اضافہ سامنے آرہا ہے۔یاد رہے کہ صحت کے ماہرین عوام کی جانب سے لاک ڈائون کے خاتمے کے بعد اختیار کردہ رویے کو نامناسب قرار دے رہے ہیں۔

وہ خبردار کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باعث اس کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے۔اسی حوالے سے حکومت نے آج اس تازہ ترین صورتحال کے بعد سیکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب معاشی صورتحال کے باعث مختلف تجارتی حلقوں نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ اس وائرس کے باعث لگنے والے معاشی زخموں سے مسلسل خون بہ رہا ہے۔ اگر اس صورتحال کا تدارک نہ ہوا تو روزگار فراہم کرنے والے کئی شعبے دم توڑ جائیں گے۔
جبکہ روس میں کورونا سے 7 لاکھ 65 ہزار 437 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 247 ہو گئی ہے۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار945 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 50 ہزار 879 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔پیرومیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار998ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں تین لاکھ 38 ہزار 913 زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 38 ہزار 888 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 28 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 8 ہزار 445 جاں بحق ہوچکے ہیں۔اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار420 ہوگئی ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 273 ہو گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دا لاکھ 71 ہزار606 ہوگئی ہے اور13ہزار979 متاثر ہیں۔

Shares: