مزید دیکھیں

مقبول

جماعت اسلامی سندھ 11مارچ کویوم باب الاسلام منائے گی

جماعت اسلامی سندھ کے تحت 11 مارچ بروزمنگل کراچی...

حکومت نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صنفی مساوات کے عزم...

وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر فشریز کی ملاقات ،مختلف امور پر بریفنگ

وزیراعلی سندھ سید مراد شاہ نے محکمہ فشریز اینڈ...

سیالکوٹ:روزہ تزکیہ نفس ہے، جس سےظاہر اور باطن پاک ہو جاتا ہے. ارشد جاوید وڑائچ

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض) پارلیمانی سیکرٹری...

کورونا وائرس: مسجد اقصیٰ تین ہفتوں کے لیے پھربند کردی گئی

مقبوضہ بیت المقدس:کورونا وائرس: مسجد اقصیٰ تین ہفتوں کے لیے پھربند کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق فلسطین میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث حکومت نے مسجد اقصیٰ کو تین ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی یروشلم کے اسلامک وقف بورڈ کا کہنا ہے کہ جمعہ سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کا داخلہ تین ہفتوں کے لئے بند کر دیا جائے گا۔

وقف بورڈ کے رکن حاتم عبدالقادر نے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ مسجد اقصیٰ کھلی رہے گی اور یہاں پانچ وقت آذان اور نماز کی ادائیگی کو نہیں روکا جا رہا ہے،صرف عوام کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی گارڈز اور اسٹاف کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی اجازت ہو گی،عام لوگوں کے لئے مسجد بند رہے گی۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ صحت کے مطابق اس وقت مشرقی یروشلم میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔