اسرائیلی جیل میں 4 فلسطینی خواتین میں کورونا وائرس کی تصدیق،اسرائیلی حکام بے رحم علاج کی بھی سہولت نہیں‌

تل ابیب: اسرائیل کی جیل میں قید 4 فلسطینی خواتین لیان قائد، شورق دیویات، امانی ہاشم اور انسام شواہنا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جیل میں 4 فلسطینی خواتین میں کورونا وائرس کی تصدیق،اسرائیلی حکام بے رحم علاج کی بھی سہولت نہیں‌

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل پولیس نے چاروں خواتین کو علیحدہ علیحدہ بیرکوں میں منتقل کر کے انہیں دیگر قیدیوں سے الگ کردیا ہے جبکہ جیل حکام نے چاروں فلسطینی خواتین کو مناسب طبی سہولتیں دینے سے انکار کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں کئی فلسطینی خواتین قید ہیں اور انہیں علاج معالجے کی مناسب سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہی۔

واضح رہےکہ غاصب ریاستی پولیس و فوج کی جانب مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فلسطین کی سرزمین پر قبضے کیلیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

Comments are closed.