کرونا وائرس:معیشت کوبہت نقصان،لوگ زکوۃ ،عطیات کے ذریعے ایک دوسرے کی مدد کریں‌،اسلامی نظریاتی کونسل

0
36

اسلام آباد :کرونا وائرس:دنیا کی معیشت تباہ،پاکستان بھی بہت متاثرہوا،لوگ زکوۃ ،عطیات کے ذریعے ایک دوسرے کی مدد کریں‌،اسلامی نظریاتی کونسل،اطلاعات کےمطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے بعد موجودہ حالات میں جلد زکٰوۃ دینے کے عمل کو افضل قرار دے دیا۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑا ہے لہٰذا سال پورا ہونے سے پہلے زکٰوۃ دیہاڑی دار مزدوروں اور مستحق افراد کو دی جائے۔کونسل کے مطابق موجودہ حالات میں جلد زکٰوۃ دینا افضل عمل ہے اور شرعی سال گزرنے سے پہلے زکٰوۃ دی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں معاشی سرگرمیاں مانند پڑگئی ہیں جبکہ ملک بھر میں پارکس، عوامی اجتماعات اور دیگر کاروبار زندگی بند ہے۔سندھ میں بھی مارکیٹس، ہوٹلز اور شاپنگ مالز بند کردیے گئے ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں ختم ہونے سے دیہاڑی دار مزدور طبقے کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔

Leave a reply