کرونا وائرس نےامریکہ کوتباہ کردیا:وائرس سےنمٹنےکے لیے20 کھرب ڈالرزکے پیکج کی منظوری
واشنگٹن :کرونا وائرس نےامریکہ کوتباہ کردیا:وائرس سےنمٹنےکے لیے20 کھرب ڈالرزکے پیکج کی منظوری ،اطلاعات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 1.9 ٹریلین ڈالر کا بل منظور کرلیا۔
وائٹ ہاوس کے ذرائع کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے امریکیوں کیلئے کورونا کے دوران مدد کرنے اور مہلک وائرس سے نمٹنے کا بل ایوان نمائندگان میں پیش کیا گیا۔امریکی ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل سینیٹ میں بھیج دیا گیا۔
دوسری جانب امریکا میں جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی ایک ڈوز کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کینیڈا نے بھی ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔ اُدھر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے آکلینڈ میں 7 روز کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔
ادھر ذرائع کے مطابق ویکسینیشن کے باوجود صورت حال قابوسے باہرہے جس سے امیدیں دم توڑنے لگی ہیں