صوبائی وزیر صحت نےسرکاری ہسپتالوں کو کیا ہدایات جاری کیں

0
27

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو روزمرہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا حکم دے دیا،پوری دنیامیں کوروناوائرس کی دوسری لہرآچکی ہے، پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں
کوروناوائرس کی دوسری لہرسے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا مورال بلندہے
کوروناایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمدکروایاجائے
سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ ڈورسروسز کی بندش نہیں کررہے،انشاء اللہ کوروناوائرس کی دوسری لہرکوبھی شکست دیں گے۔وزیرصحت پنجاب

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو روزمرہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا حکم دے دیاہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ احکامات سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل اعوان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل،وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،سی ای اومئیو ہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان،ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق،ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمد سلیم،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحییٰ سلطان،ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈاکٹرفرخ سلطان،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزپی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرجاویدگردیزی،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل،پروفیسرجاویدچوہدری،قائم مقام پرنسپل سمز پروفیسرڈاکٹر امجد،چیف کارڈیالوجسٹ پی آئی سی پروفیسرڈاکٹرثاقب شفیع،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرطاہرخلیل،ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرمحمد افتخار،ایم ایس پنجاب ڈینٹل ہسپتال ڈاکٹرعاصم فاروق،ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزڈاکٹرعبدالرزاق،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارالفرید اور وڈیولنک کے ذریعے تمام سی ای اوزوایم ایس حضرات نے شرکت کی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال اورمریضوں کیلئے سرکاری ہسپتالو ں میں کئے گئے انتظامات کاجائزہ لیا۔سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل نے اجلاس کے دوران کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

   صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پوری دنیامیں کوروناوائرس کی دوسری لہرآچکی ہے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔ضرورت پڑنے پر فیلڈ ہسپتالوں کو بھی فعال کیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کوروناوائرس کی دوسری لہرسے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا مورال بلندہے۔سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی ملتان،ڈی خان ودیگرملحقہ اضلاع میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کو مانیٹرکررہے ہیں۔ کوروناوائرس کے زیرعلاج مریضوں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی جائے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے طبی سہولیات کی تفصیلات پیش کی جائیں۔سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ ڈورسروسز کی بندش نہیں کررہے۔کوروناایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمدکروایاجائے۔چلڈرن ہسپتال لاہورمیں تمام ترطبی سہولیات کا جائزہ لیاگیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ تمام سرکاری ہسپتالوں کے منتظمین اگلے دودن میں طبی سہولیات کی تفصیلات پیش کرنے کے پابندہوں گے۔حکومت نے کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے بجٹ میں خطیررقم مختص کی ہے۔ماضی میں تمام سٹیک ہولڈرزنے متحدہوکرکوروناوائرس کا بہادری سے مقابلہ کیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ کوروناوائرس کی دوسری لہرسے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کو اسی جذبہ کی ضرورت ہے۔انشاء اللہ کوروناوائرس کی دوسری لہرکوبھی شکست دیں گے۔تمام سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈورچلتے رہیں گے۔

Leave a reply