کرونا وائرس، ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنیکے کے لئے کام کیا جائے؟ راحت فتح علی خان نے کی اپیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف کام کرنیوالے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گھروں کی چھتوں پر سفید جھنڈے لہرائے جائیں.
پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ڈاکٹرز ،طبی عملے سمیت تمام کام کرنے والوں کو میرا سلام، اس جمعے کو شام چھ بجے پاکستان کے ان بہادر سپاہیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور گھروں کی چھتوں پر آکر سفید جھنڈا لہرائیں اور انکو پیغام پہنچائیں کہ تم مسیحا ہو اس قوم کے ہمیں تم سے پیار ہے
کرونا وائرس سے نمٹنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شام کو اپنی چھتوں پر سفید جھنڈے لہرائیں @RFAKWorld#COVID2019 #CoronavirusLockdown#21daylockdown #CoronavirusOutbreak pic.twitter.com/uXDScbgudD
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 26, 2020
کرونا کے خلاف جنگ میں کام کرنے والوں ڈاکٹروں کو سلام پیش کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر مہم بھی جاری ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ 27 مارچ کو شام چھ بجے گھروں کی چھتوں پر سفید جھنڈے لہرا کر ڈاکٹرز کے ساتھ یکجہتی کریں
قبل ازیں کورونا وائرس کیخلاف دن رات ایک کرنے والے ڈاکٹروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں سے کہاہے کہ شہر میں جہاں جہاں پولیس کے ناکے لگے ہیں اگر اس دوران وہاں ڈاکٹرز یا پیرا میڈیکل اسٹاف آتا ہے تو پولیس اہلکار و افسران انہیں دیکھ کر سلیوٹ کریں۔ کیونکہ یہ ڈاکٹرزاور طبی عملہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کورونا وائرس کی وباء کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں اس لیے یہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
پولیس اہلکاروں نے افسران کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب ایک ڈاکٹر کو سلیوٹ کیا جسے دیکھ کر ڈاکٹر نے پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا.
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مریضوں کے علاج کے دوران گلگت بلتستان میں ایک ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا ہے جبکہ سکھر قرنطینہ میں تعینات ایک ڈاکٹر میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے. ملک بھر میں کرونا کے 1102 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 8 ہلاکتیں ہو چکی ہیں







