کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کا چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس

0
43

کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کا چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس. اجلاس میں کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کے اراکین کی شرکت.کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں اب تک 3 ارب 60 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔ سیکریٹری خزانہ
کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ سے خریدے گئے 46 فیصد میڈیکل آلات موصول ہوگئے ہیں۔ سیکریٹری صحت 15 جون تک بقایہ پی پی ای ، لیباریٹری آلات، مشینری اور دیگر میڈیکل آلات موصول ہوجائیں گے۔

کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ سے اب تک 891 ملین روپے کے اخراجات ہوئے ہیں۔ جس سے میڈیکل آلات، ایکسپو سینٹر کراچی اور پی اے ایف میوزیم فیلڈ آئیسولیشن سینٹر قائم ہوئے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ

اجلاس میں لیباریٹری آلات، مشینری اور دیگر میڈیکل آلات خریدنے کے لئے 449 ملین روپے منظوری ، پی ڈی ایم اے کو 11 وینٹیلیٹر موصول ہوئے، 6 جناح ھسپتال میں لگائے گئے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

وینٹیلیٹر جیسے ہی موصول ہو انکوھسپتالوں میں انسٹال کیا جائے۔ فنڈ کے زریعے خریدے گئی تمام آلات کی غیر جانبداری اداروں کے زریعے انسپکشن اور آڈٹ کی جارہی ہے۔ صوبے کے آئی سی یو کو اپگریڈ کرنے کے لئے 400 بیڈ خریدے جا رہے ہیں۔ فنڈ سے خریدے گئے میڈیکل آلات کی شفاف فراہمی کی سی ایم آئی ٹی نگرانی کر رہا ہے، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ
آئندہ اجلاس میں چیئرمین سی ایم آئی ٹی سے رپورٹ طلب

Leave a reply