کورونا وائرس : حکومت کا شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سے متعلق نئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ
کورونا وائرس : حکومت کا شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سے متعلق نئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ
باغی ٹی و ی : حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سے متعلق نئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں بدھ کے روز شادی ہالز سے متعلق ایس او پیز جاری ہونگے، شادی ہالز میں شہریوں تعدد اور اوقت کار مقرر کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے میں ریسٹورنٹس سے متعلق ایس و پیز جاری کئیے جائیں گے، ریسٹورنٹس میں بیٹھنے کی گنجائش، ماسک کا ضروری استعمال اور اوقات کار پر پابندی لازم ہو گی۔
دوسری طرف این سی او سی میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے روزانہ کی صورتحال پر فورم کو آگاہ کیا گیا کہ ماسک پہننے،سماجی فاصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ اس وائرس کے پھیلاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے اقدامات کی نگرانی ضروری ہے۔ ماسک پہننا کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے سردیوں میں اس وائرس کی دوسری لہر سے بچا جاسکتا ہے۔ شادی ہالز اور ریستوران بیماریوں کے پھیلاؤ کے بڑے مراکز بن رہے ہیں۔این سی او سی نے صحت کے رہنما خطوط، پروٹوکول پر عمل پیرا ہونے کی کوششوں پر تعلیمی شعبے کی تعریف کی ہے .
ادھر کراچی میں کورونا وبا کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد شہری انتظامیہ کے آپریشن کا تیسرا روز مکمل ہو گیا جس کے تحت 3 روز میں اب تک 9 شادی ہالز اور 159 ریسٹورنٹس سیل کیے جا چکے ہیں۔
کراچی میں کورونا ایس و پیز کی خلاف ورزی پر مزید ریسٹورانٹ سیل
کراچی میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہری انتطامیہ کا آپریشن جاری ہے جس کے تحت شہر کے 6 اضلاع کے 225 شادی ہالز میں سے 26 کا معائنہ کیا گیا، جس میں سے 7 کو وارننگ اور 2 کو سیل کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 3 روز میں اب تک 9 شادی ہالز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا جا چکا ہے۔دوسری جانب شہری انتظامیہ کے آپریشن کے تیسرے روز 181 ریسٹورنٹس کا بھی معائنہ کیا گیا جس میں سے 131 ریسٹورنٹس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے جب کہ 67 ریسٹورنٹس کو وارننگ دی گئی اور 41 کو سیل کر دیا گیا.
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کے بعد کاروبار زندگی اور تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں. لیکن اس کے بعد پھر سے کیسز سامنے آگئے ہیں. حکومت خلاف ورزی کرنے والے سکولز اور ہوٹلوںکو سیل کر رہی ہے