کورونا وائرس امریکا کی تمام ریاستوں میں پھیل گیا، ہلاکتیں 100 سے تجاوزکرگئیں
واشنگٹن :کورونا وائرس امریکا کی تمام ریاستوں میں پھیل گیا، ہلاکتیں 100 سے تجاوزکرگئیں ،اطلاعات کےمطابق امریکا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس نے تمام ریاستوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور کیسز کی مجموعی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس دنیا کے 166 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 543 ہوگئی ہے جس میں سے 82 ہزار سے زائد صحتیاب ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 7988 ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس تمام ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور ملک میں 104 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 6 ہزار 515 تک جاپہنچ ہے۔امریکی محکمہ صحت حکام کے مطابق عالمی وبا کے باعث 18 ریاستوں میں 100 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوچکی ہیں۔