کرونا وائرس، اسرائیلی وزیراعظم کے بعد اسرائیلی آرمی چیف کا نمبر بھی آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے بعد اسرائیلی آرمی چیف بھی کرونا وائرس سے خوفزدہ ہو گئے
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس اسرائیل میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے کرونا وائرس کے خدشے کے باعث نظر خود کو قرنطینہ کر لیا تھا جس کے بعد اب اسرائیلی آرمی چیف آویف کوخاوی بھی قرنطینہ منتقل کر دئے گئے
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے دس روز قبل ایک اجلاس کی صدارت کی تھی جس کے بعدمعلوم ہوا کہ اس میں شرکت کرنے والا ایک عہدیدار کرونا کا شکار تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی سربراہ کی حالت بہتر ہے ابھی تک کرونا کی تشخیص نہیں ہوئی، کرونا کا ٹیسٹ کروایا گیا ہے. رپورٹس کا انتظار ہے.
واضح رہے کہ اسرائیل میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 685 ہوگئی ہے جب کہ 18 صہیونی کرونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسرائیل نے گزشتہ ہفتے تمام ملک میں اسکولوں اور جامعات کی بندش کا حکم دیا تھا تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور ملک کے اکثر علاقوں میں اس حکم کی تعمیل کی گئی لیکن قدامت پسند یہودیوں کے علاقے ہریدی میں اب بھی کچھ تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں
اسرائیلی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضروری کام کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنی اقتصادی، سماجی اور دیگر سرگرمیوں کو محدود رکھیں