دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلانےوالے کورونا وائرس کے باعث بالی وڈ کے آئیفا ایوارڈز کی تقریب بھی ملتوی کر دی گئی
باغی ٹی وی : دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خوف اورکورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظرکی وجہ سے ہالی وڈ کی فلموں کی ریلیز اور شوٹنگ منسوخ کرنے کا ساتھ ساتھ سینما گھروں میں بھی فلموں کی نمائش میں بھی کمی کی گئی ہے
جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف فلموں کی نمائش کو منسوخ کیا گیا ہے بلکہ کئی ممالک میں اسکولز و یونیورسٹیز کو بھی بند کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی چند ممالک میں عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے
تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب نے بھی اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے عمرے پر عارضی پابندی عائد کی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات میں نماز جمعہ کے اجتماعات کو 10 منٹ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں
اسی طرح کورونا وائرس کے باعث بالی وڈ کے آئیفا ایوارڈز کی تقریب بھی ملتوی کر دی گئی آئیفا ایوارڈ زکی تین روزہ تقریب 27 مارچ کو بھارت کے شہر اندور میں ہونی تھی تاہم اب اسے کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا اور جلد ہی ایوارڈ تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا