کرونا کے خلاف چین کے فوجی ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان میں مدد کے لیے پہنچ گئی
باغی ٹی وی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف مدد کیلئے چینی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم طبی سامان اور آلات کے ساتھ پاکستان پہنچ گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیم دو خصوصی ائیر کرافٹ کے ذریعے پاکستان پہنچی جس کی قیادت میجر جنرل ہوآنگ کونگژن کر رہے ہیں۔ متعدی بیماریوں کے علاج میں مہارت رکھنے والے ڈاکٹر اگلے دو ماہ تک کورونا وائرس کی صورتحال کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کریں گے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سینئر فوجی عہدیداروں کے ہمراہ ٹیم پہنچنے پر پاکستان کا خیرمقدم کیا
چینی کی اس مدد اور حمایت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ‘آہنی برادرز’ اور ‘ہر وقت کے دوست’ دوست ہونے کے ناطے ، پاکستان اور چین نے ضرورت کے وقت ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔