کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پولیس کاافسر بھی جان کی بازی ہار گیا
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سندھ پولیس کے سب انسپکٹر محمد حنیف زندگی کی بازی ہار گئے۔
باغی ٹی وی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر میں تعینات سب انسپکٹر محمد حنیف کورونا وائرس کا شکار ہوکر شہید ہوگئے۔
وفات سے قبل سب انسپکٹر حنیف کی جانب سے جناح اسپتال میں بنائی گئی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، ویڈیو میں شہید سب انسپکٹر کو محکمے کے افسران سے داد رسی نہ ہونے کا شکوہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔شہید سب انسپکٹر محمد حنیف کے 24اپریل کو ریکارڈ کیے گئے ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کرانے آیا ہوں کسی نے صبح سے نہیں پوچھا۔
ویلفیئر حکام سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر حنیف کا کورونا ٹیسٹ 7 مئی کو مثبت آیا تھا۔ویلفیئرحکام نے کہا کہ جناح اسپتال میں سب انسپکٹر حنیف نے کورونا ٹیسٹ کی غرض سے آنے کا نہیں بتایا تھا، شہید سب انسپکٹر نے جناح اسپتال میں اپنی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ سب انسپکٹر حنیف عام مریض کی حیثیت سے جناح اسپتال میں علاج کرانے پہنچا،ویلفیئر حکام کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں ضلعی سطح پر محکمے کے فوکل پرسن مقرر ہیں، سب انسپکٹر حنیف کا کیس علم میں آنے کے بعد محکمے نے مستقل داد رسی کی.
واضح رہے کہ اس سے پہلے ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں لیفٹیننٹ کرنل عرفان الحق کرونا سے خالق حقیقی سے جاملے . ان کی بیوی، بیٹے اور بیٹی میں بھی ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس وجہ سے سب قرنطینہ میں ہیں. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے کسی ملٹری افسر کی یہ دوسری شہادت ہے.
اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے
اس سے قبل ایسے ہی پاک فوج کے میجرمحمد اصغر دوسروںکو بچاتے بچاتے خود نہ بچ سکے اورکرونا کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں فواج پاکستان کی طرف سے ملک کے مختلف مقامات اورمختلف محاذوں پرکرونا وائرس سے بچاوکے سلسلے میں افسران اورجوان دن رات خدمت کررہے ہیں،
آئی ایس پی آر کے ذرائع کےمطابق میجر محمد اصغرپاک افغان بارڈر طورخم کے مقام پرسرحد سے پارآنے والے اورجانے والوں کو سکریننگ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے ، اورلوگو ں کو کرونا سے بچاوںکے لیے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ،