کرونا وائرس کے مریضوں کا انجیکشن ایکٹمرا مارکیٹ‌ سے غائب ہو گیا

0
52

کرونا وائرس کے مریضوں کا انجیکشن ایکٹمرا مارکیٹ‌ سے غائب ہو گیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے بعد آزمائش کی گھڑی میں پاکستانیوں کی جانب سے منافع خوری اور خود غرضی عروج پر ہے، کرونا وائرس کے مریضوں کے استعمال میں لائی جانے والی اشیاء آئے روز مارکیٹ سے غائب نظر آتی ہیں، اسی طرح کرونا وائرس کے مریضوں کو لگایا جانے والا انجکشن ایکٹمرا بھی مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہو گیا ہے۔

ایکٹمرا انجکشن کی بلیک میں قیمت تین لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ کچھ میڈیکل سٹورز مالکان کی جانب سے اس انجکشن کی دستیابی سے انکار بھی کیا جا رہا ہے، دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈریپ کے پاس ایکٹمرا کہ دس ہزار انجیکشن موجود ہیں لیکن فارمیسیز کو مہیا نہیں کیے جا رہے ، جس کی وجہ سے یہ انجیکشن مارکیٹ سے نایاب ہوگیا ہے۔

دوسری جانب وی سی یو ایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں کرونا وائرس اگر ایک سو لوگوں کو ہوتا ہے تو ان میں سے تشویشناک مریضوں کی شرح صرف پانچ فیصد ہے جبکہ 30 فیصد لوگوں کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ انہیں کرونا ہوکر ختم بھی ہو گیا ہے ، ہمارے ڈاکٹر دن رات کوشش کرکے کرونا وائرس کے مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے اور پوری دنیا کے لئے یہ ایک الارمنگ صورت حال ہے کہ کرونا وائرس کی وبا ٹائیفائیڈ اور ملیریا جیسی وبا کی صورتحال اختیار کر چکی ہے لہذا اس نے ہمارے بیچ رہنا ہی ہے اور اب ہمیں اسی وبا کے ساتھ زندگی گزارنا سیکھنی ہوگی۔
تشویشناک مریضوں کی شرح صرف پانچ فیصد ہے جبکہ 30 فیصد لوگوں کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ انہیں کرونا ہوکر ختم بھی ہو گیا ہے ، ہمارے ڈاکٹر دن رات کوشش کرکے کرونا وائرس کے مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

Leave a reply