باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مشتبہ مریض نے ہسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی
واقعہ دہلی میں پیش آیا جہاں صفدر جنگ ہسپتال کی ساتویں منزل سے کرونا وائرس کے مشتبہ مریض نے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی متشبہ مریض کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، 35 سالہ شخص سڈنی سے واپس آیا تھا اور اسے ایئر پورٹ سے ہی ہسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں ٹیسٹ کے لئے اس کے خون کے نمونے لئے گئے تھے لیکن اس کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی تھی
متاثرہ شخص کو ہسپتال میں علیحدہ رکھا گیا تھا اور اسکا علاج جاری تھا تا ہم اس نے موقع دیکھتے ہی ہسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگائی اور زندگی کا خاتمہ کر لیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں تعداد 161 ہو گئی جبکہ دیگر ممالک میں مقیم 276 بھارتی شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 161 ہو گئی ہے جن میں سے 25 غیر ملکی ہیں، بھارتی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مقیم بھارتی شہری دیگر ممالک میں بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، دیگر ممالک میں 276 شہریوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے،جن میں سے ایران میں 255 بھارتیوں میں، یو اے ای میں 12، اٹلی میں 5 شہریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے. بھارت میں اندرون و بیرون ملک 437 بھارتی شہریوں میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے.
بھارت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد کئی ریاستوں میں حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں، کئی ریاستوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، مہاراشتر میں سب سے زیادہ 42 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، دہلی میں 10 مریض ہیں، اترپردیش میں 16، کیرالہ میں 27، کرناٹک میں کرونا کے 11 مریض ہیں،لداخ میں 8، جموں کشمیر میں 3،تلنگانہ میں 6.ٹاملناڈو، آندھرا پردیش، اوڈیشہ، اتراکھنڈ اور پنجاب میں ایک، ایک شہری کرونا کا مریض ہے.
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند