کرونا وائرس کا ایران پر وار جاری،24 گھنٹوں میں 85 ہلاکتیں،1289 نئے مریض

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران میں 85 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے کرونا سے ہلاکتوں کی ایران میں مجموعی تعداد 514 ہو گئی

ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں اب تک 11364 افراد کرونا سے متاثر ہوئے جس میں سے 514 ہلاک ہو گئے جبکہ 3259 مریض صحت یاب ہو گئے،ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہارنپور نے جمعہ کے روز بتایا کہ ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ 1289 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور ملک میں اب تک مجموعی طور 11364 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز میں سے303 کا تعلق صوبے تہران، 42 کا تعلق صوبے قم، 71 کا تعلق صوبے گیلان، 110 کا تعلق صوبے اصفہان، 6 کا تعلق صوبے البرز، 192 کا تعلق صوبے مازنداران، 48 کا تعلق صوبے مرکزی، 12 کا تعلق صوبے قزوین، 38 کا تعلق صوبے سمنان، 21 کا تعلق صوبے گلستان، 110 کا تعلق صوبے خراسان رضوی، 33 کا تعلق صوبے فارس، 25 کا تعلق صوبے لرستان، 97 کا تعلق صوبے مشرقی آذربائیجان، 15 کا تعلق صوبے خوزستان، 46 کا تعلق صوبے یزد، 20 کا تعلق صوبے زنجان، 9 کا تعلق صوبے کردستان، 15 تعلق صوبے اردبیل، 15 کا تعلق صوبے کرمانشاہ، 12 کا تعلق صوبے کرمان، 10 کا تعلق صوبے ہمدان، 2 کا تعلق صوبے سیستان و بلوچستان، 4 کا تعلق صوبے ہرمزگان، 8 کا تعلق صوبے ایلام، 25 کا تعلق صوبے مغربی آذربائیجان سے ہے.

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کورونا وائرس کی تباہ کاریاں‌ : ایران کو 60 سال بعد IMF سے قرض مانگنے پرمجبورکردیا

ایرانی وزارت صحت کے مطابق صوبے جنوبی خراسان، صوبے چہارمحال و بختیاری، صوبے شمالی خرسان، بوشہر اور کہکیلویہ اور بویر احمد میں کرونا وائرس کا نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے.

ایران میں حکومتی ذمہ داران اور ارکان پارلیمنٹ میں کرونا وائرس کے انکشاف کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر صنعت رضا رحمانی اور وزیر سیاحت علی اصغر منسان بھی کرونا وائرس کے متاثرین کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

ایرانی صدر حسن روحانی کے نائب اسحاق جہانگیری بھی کرونا کی زد میں آ گئے ہیں، وہ کئی دنوں سے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے ان کے حوالہ سے چہ میگوئیاں جاری تھیں تا ہم اب تصدیق کر دی گئی ہے کہ اسحاق جہانگیری میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے.

قبل ازیں ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیر جنرل رمضان شریف نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب پاسداران کے 5 اراکین ہلاک ہو چکے ہیں ، پاسداران کے ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ اہل کار اس وقت کرونا وائرس کے انسداد کے میدان میں کام کر رہے ہیں

ایران میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے سرکاری عہدے داران اور ذمے داران کی فہرست میں تازہ ترین نام محمد جواد ایروانی کا بھی ہے۔ ایروانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کے دفتر میں اکاؤنٹس اینڈ کنٹرول کے ذمے دار ہیں۔

 

 

Shares: