کرونا وائرس، لاہور میں مریض کہاں کہاں اور کتنے ہیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علاقہ وائیز اعدادو شمار سامنے آ گئے.
پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2279 ہے جن میں سے لاہور میں 363 مریض ہیں، لاہور کے علاقے نولکھا پولیس سٹیشن کی حدود میں 3،چونگی امر سدھو میں 3،کینال ویو سوسائٹی میں 3، ڈیفینس فیز فور میں 4،کیمپ جیل میں 4، سکائی ولاز میں 5،رحمان پورہ میں 5، واپڈا ٹاؤن میں 6،مکھن پورہ چاہ میراں میں 6،بھٹہ چوک کینٹ میں 6،جوہر ٹاؤں اور اقبال ٹاؤن میں سات سات،ڈی ایچ اے فیز 1 میں 8، فیز تھری میں 9،گلبرگ تھری میں 9،بحریہ ٹاؤن میں 24 اور رائیونڈ میں 163 مریض ہیں.
وزیراعلیٰ پنجاب نے اضلاع میںکرونا وائرس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا لاہور میں 363 مریض ہیں، قصور میں 9، شیخوپورہ میں 3، راولپنڈی میں 64، جہلم میں 29، چکوال میں 4، گوجرانوالہ میں 38، سیالکوٹ میں 27، نارووال میں 8، گجرات میں 99، حافظ آباد میں 12، منڈی بہاؤالدین میں 8، ملتان میں 4، وہاڑی میں 13، فیصل آباد میں 27، چنیوٹ میں 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2، رحیم یار خان میں 22، سرگودھا میں 8،میانوالی میں 9، خوشاب میں 3، بہاولنگر میں 5، بہاولپور میں 5، لودھران میں 3، ڈی جی خان میں 18، لیہ، اوکاڑہ،اٹک اور جھنگ میں ایک ایک مریض ہے.
لاہور کے میو ہسپتال میں کرونا کے ایک اور مریض 72 سالہ خدیجہ کی ہلاکت گزشتہ روز ہوئی تھی تاہم اس کی ٹیسٹ رپورٹ آںے پر اس میں کرونا کی تشخیص ہوئی ، جس کے بعد میو ہسپتال میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہو گئی، 72 سالہ خدیجہ کو کرونا وائرس کی وجہ سے میو ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا،سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا تھا متوفی ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں بھی مبتلا تھیں ، خاتون کا تعلق سیالکوٹ سے تھا
راولپنڈی میں کورونا وائرس آر آئی یو میں زیر علاج مزید تین.مریض صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیئے گئے ہیں، صحت یاب ہونیوالوں. میں فرح نامی خاتون، زرمن خان اور مبین شامل ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد رندھاوا کا کہنا ہے کہ تینوں مریضوں کے دومرتبہ کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جو نیگیٹو آئے تھے، آر آئی یو سے صحت یاب ہو کر گھر بھجوائے جانیوالے مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی.