کرونا وائرس،ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے بارے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کرونا کے حوالہ سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے یا نہیں
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جو کل بروز جمعہ مورخہ 13 مارچ کو ہوگا،اس اہم اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر قانون فروغ نسیم شریک ہوںگے۔مسلح افواج کے سربراہان اور ڈائریکٹر جنرل آف سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ اور اس حوالے سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرض روک تھام کے لیے پہلے سے الرٹ ہیں۔وزیراعظم کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اراکین اسمبلی کو درپیش عوامی مسائل کے فوری حل پر مشاورت کی گئی جبکہ وزرا اور اراکین نے شکوے شکایات بھی کیں۔
کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی تجاویز پر بھی گفتگو ہوئی اور بلوچستان سے منسلک سرحد بند کرنے کی تجویز زیر غور آئی۔
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔
کرونا وائرس کے نئے مریض کی شناخت کے حوالے سے ترجمان حکومت گلگت بلتستان نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شگر کے رہائشی مظہر علی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 21 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں
کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد








