کرونا وائرس،نماز جمعہ کی ادائیگی، سندھ میں پابندی، بلوچستان، پنجاب کیلئے کیا احکامات ہیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے بعد بلوچستان نے بھی نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی
کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر بلوچستان حکومت نے بھی نوٹفکیشن جاری کر دیا، بلوچستان کی بڑی مساجد میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، بلوچستان کی مساجد میں نماز جمعہ کے لئے تین سے پانچ افراد نماز جمعہ ادا کریں گے، بلوچستان حکومت نے شہریوں سے گھروں میں نماز جمعہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے
پنجاب میں نماز جمعہ کی ادائیگی ہو گی اس ضمن میں مساجد انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ معمر شہری، بچے اور بیمار مساجد میں نہ آئیں، محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری گھروں سے وضو کر کے آئیں، نماز کے دورانئے کو مختصر رکھا جائے،پنجاب میں مساجد سے صفیں اٹھا دی گئی ہیں، نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے صفوں میں اور نمازیوں میں فاصلہ رکھا جائے
کراچی پولیس کی جانب سے شہر بھر کی تمام مساجد کو باجماعت نمازوں کی ادائیگی پر پابندی سے متعلق نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کے حکم کے بعد کراچی پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے حوالے سے شہر بھر کی تمام مساجد کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت کے حکم پر عمل درآمد کرانا مساجد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اگر حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو مساجد انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.
خیبر پختونخواہ میں نماز جمعہ کے حوالہ سے احکامات جاری کئے گئے ہین کہ جمعہ کا خطبہ مختصر رکھا جائے، وضو گھروں سے کر کے آئیں، بڑی مساجد میں خطبہ مختصر ہو گا جس میں نمازیوں کو کرونا سے بچاؤ کی تدابیر بتائی جائیں گئ، مساجد سے قالین اور صفوں کو ہٹا دیا گیا ہے، سرکاری عملے نے مساجد کی صفائی کی ہے. احتیاطی تدابیر پر عمل جاری ہے.
نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے 27 مارچ سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز ادا کر سکیں گے۔ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بھی نہیں ہونگے۔ سندھ حکومت نے پابندی کا فیصلہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی مشاورت سے کیا۔ نماز کے اجتماعات پر پابندی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی ہے
دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے جمعہ کی طرح، میں آج بھی گھر میں ظہر پڑھوں گا،اس شفیق پیغمبر ﷺ کا پیروکار ہوں جس نے بیماری کے خطرے میں گھر میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی،دعا ہے اللہ ہمارے گناہوں معاف کرے اور کورونا پر قابو پانے میں ہماری مدد کرے،
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ یاد رکھیں، اپنے گھروں پر نمازیں ادا کریں،اپنے گھروں میں رہیں تاکہ آپ محفوظ رہیں،
نماز جمعہ کے بعد سندھ میں مساجد میں نماز پنجگانہ کے حوالہ سے بڑی پابندی عائد کر دی گئی