کرونا وائرس، سدباب کیلیے ریسرچ سرگرمیاں تیز کرنے کا بزدار سرکار نے دیا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوروناوائرس کے سدباب کیلئے ریسرچ سر گرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام چار سٹڈی گروپ قائم،ریسرچ شروع کر دی گئی، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ماہرین کو کورونا وائرس کے سدباب کیلئے جلد از جلد نتیجہ خیز کاوشیں کرنے کی ہدایت کی،

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پایا جانے والاکورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدر مختلف ہے۔،وزیراعلیٰ نے پرسنل پروٹیکشن اکیوپمنٹ یعنی حفاظتی لباس مقامی طورپر تیارکرنے کا حکم بھی دیا،لاہور کے ٹیکسٹائل مالک نے رضا کارانہ طورپرپی پی ای بلامعاوضہ بنانے کی پیشکش کردی

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ  جناح اورپی کے ایل آئی میں بی ایس ایل تھری لیب نے کام شروع کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو سائنٹفک انداز میں ٹریٹ کیا جائے،مستقل خاتمہ چاہتے ہیں۔ہوم قرنطینہ کیلئے سٹینڈرڈ ایس او پی جلد از جلد مرتب کیے جائیں۔ 200بیڈز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال جلد از جلد قائم کرنے کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چین نے پنجاب کو کورونا وائر س کیلئے ہسپتال بنانے اورڈاکٹر فراہم کرنے کی پیشکش بھی کردی۔

اجلاس میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاویداکرم،پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت،سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اوردیگر حکام نے شرکت کی.

قبل ازیں کورونا وائرس سے احتیاط،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت بند کمرے کی بجائے کھلے لان میں اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب فنانشل پیکیج کیلئے سفارشات اورتجاویزکا جائزہ لیاگیا

لاک ڈاؤن سے متاثرہونے والے دیہاڑی دار اورمزدور طبقے کیلئے خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے فوری طورپر دیہاڑی دار اورمزدورطبقے کیلئے پیکیج کا طریقہ کارطے کرنے کا حکم دے دیا ،لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار اورمزدور طبقے کوایزی پیسہ کے ذریعے مالی ریلیف دیا جائے گا ،ریلیف پیکیج کیلئے اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے،خصوصی کمیٹیوں میں عوامی نمائندے اوردیگرمکاتب فکر کو نمائندگی دی جائے گی

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے گورنمنٹ ملازمین کوخصوصی پیکیج دیا جائے گا۔
لاک ڈاؤن اورسیمی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں متاثرین کورونا کے لواحقین کو راشن کی فراہمی جاری ہے،نادار طبقے کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نادار طبقے کی ضروریات کا خیال رکھے گی۔ وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت بھی محنت کشوں کو مالی مراعات دی جائیں گی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اوربیت المال کے ذریعے نادار لوگوں کی امداد کا عمل جاری ہیں۔

اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت،وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،چیف سیکرٹری،سینئرممبر بورڈ آف ریونیو اوردیگراعلی حکام نے شرکت کی.

چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے پنجاب میں سپیڈ پکڑ لی، پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 197 ہو گئی،پاکستان میں کرونا وائرس آیا تو سب سے زیادہ مریض سندھ میں تھے تا ہم اب پنجاب میں مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،پنجاب میں مریض سندھ سے زیادہ ہو چکے ہیں،

پنجاب میں ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں 207 مریض ہیں، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 116 کرونا کے مریض ہیں ،پنجاب کے ضلع گجرات میں کرونا وائرس کے 51 مریض سامنے آئے ہیں

پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ میں 9، جہلم میں 19، راولپنڈی میں 15، ملتان میں 3، فیصل آباد میں 9، منڈی بہاوالدین میں 4، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 2 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔میانوالی میں 2، ننکانہ صاحب میں 2، خوشاب ،اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، ڈی جی خان شہر میں 5 مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

Shares: