کرونا وائرس سے بلوچستان میں ہوئی پہلی ہلاکت

0
23

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کا پہلا مریض جاں بحق ہو گیا جس سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص کورونا وائرس کا مصدقہ مریض تھا اور اسے شوگر کا مرض بھی لاحق تھا ۔کرونا سے ہلاک ہونے والا 65 سالہ متاثرہ مریض کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

مریض کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو ایران کے علاقے مشہد میں زیارت کرنے کے بعد تفتان قرنطینہ کیمپ آیا جہاں اس میں 12مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی مریض کو ابتدائی طور پر شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں سے اسے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال منتقل کیاگیا مریض کی لاش کی حوالگی اور تدفین طبی ماہرین کی رائے اور ضابطہ کار کے مطابق کی جائےگی.

بلوچستان میں کرونا سے ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہو گئی، دو ہلاکتیں خیبر پختونخواہ، ایک سندھ اور ایک گلگت بلتستان میں ہوئی ہے.

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں 21 دن تک جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیاہے۔ محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں تمام بڑے شاپنگ مال، مارکیٹس 3 ہفتوں کے لئے بند رہیں گی، اس کے علاوہ تمام ریسٹورنٹس 3 ہفتوں تک صرف گھروں کیلئے کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرسکیں گے۔ نوٹیفکشن کے مطابق بین الصوبائی اور انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی 3 ہفتوں کے لئے بند رہے گی، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتیں اور کوشیش کریں کہ اپنے گھروں میں رہی

Leave a reply